اختر حسین اختر کی چوتھی برسی کے موقع پر تقریب

لاہور (کلچرل ر پورٹر) پنجابی زبان کے شاعر، نقاد، محقق، دانشور اور ماہنامہ ’’لہراں‘‘ کے ایڈیٹر اختر حسین اختر کی چوتھی برسی کے موقع پر لہراں ادبی بورڈ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے اشتراک سے پنجابی کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت ڈاکٹر شہباز ملک نے کی۔ مقررین میں ڈاکٹر یونس احقر، پروفیسر عاشق راحیل، شناور چدھڑ، فراش بخاری، سید علی عرفان، سید انور ناز، خاقان حیدر غازی، شوکت علی اور پیاجی شامل تھے۔ مقررین نے اختر حسین اختر کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ماہنامہ لہراں کی اشاعت کے پچاس سال پورے ہونے پر ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن