قومی کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ، آج وطن واپسی ہوگی

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کے لئے ایڈیلیڈ سے سڈنی کے لیے روانہ ہوگئی ہے جہاں سے آج بارہ بجے کی فلائٹ سے وطن روانہ ہوگی۔ ہفتہ کے روز ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کے لئے ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگی جبکہ یونس خان روانگی کے وقت قومی ٹیم کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔ ایڈیلیڈ سے روانگی کے وقت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے قومی ٹیم کو گھیرے میں لے لیا اور آٹو گراف لیے سب سے زیادہ مصباح الحق اور وہاب ریاض سے آٹو گراف لئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن