نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر کو ماموں بنا کر پریس کانفرنس کر ڈالی جبکہ خبر پہلے ہی میڈیا کو جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے قومی اور مقامی پاکستانی امریکن میڈیا کو مشن کے پریس منسٹر مسعود انور نے ذاتی طور پر اہم ہنگامی پریس کانفرنس کیلئے بلایا۔ شدید ترین بر فانی طوفان کے باوجود مختصر نوٹس پر صحافی وقت مقررہ پر پہنچ گئے جس سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاکستانی سمندری حدود کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔ پاکستانی مشن کے سٹاف نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویرکو یہ تاثر دیا کہ وہ یہ بریکنگ نیوز میڈیا کو دیکر کریڈٹ لیں جو خصوصی طور پر اسی مقصد کیلئے ایک دن قبل نیویارک پہنچے تھے ۔ تاہم اسی وقت پاکستانی ٹی وی چینلز دفتر خارجہ کے حوالے سے یہ خبریں پریس کانفرنس سے قبل ہی نشر کرچکا تھا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وفاقی وزیر رانا تنویر کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا
Mar 22, 2015