پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کو سراہتے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ امریکہ کے حوالے سے وہائٹ ہائوس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسلسل طور پر تعلقات کی بہتری کو سراہا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتدار کی منتقلی کے اہم موقع پر تعاون علاقائی استحکام کیلئے بہت اہم ہے۔ اس حوالے سے سینئر امریکی اہلکار نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے حوالے سے افغانستان کی کامیابی میں پاکستان کے حصہ کو تسلیم کیا۔ دریں اثناء واشنگٹن پوسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اشرف غنی اور سی ای او عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے باعث طالبان اپنے محفوظ ٹھکانوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندے ڈان فیلڈ مین نے کہا ہے کہ صدر اشرف غنی کے آج شروع ہونیوالے دورہ کے دوران پاکستان اور دوسرے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور مصالحتی عمل پر بات چیت ہوگی۔ وزیر خارجہ جان کیری کیمپ ڈیوڈ میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اس میں خصوصی طور پر مصالحتی عمل پر بات چیت ہو گی۔ فیلڈ مین نے کہا کہ پاکستان کا اس حوالے سے کردار بہت اہم ہے۔ گزشتہ 6 ماہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے جنرل راحیل شریف، وزیراعظم کے دورہ کابل اور صدر اشرف غنی سے ملاقاتوں کا بطور خاص ذکر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پریس بریفنگ میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ لڑائی کا موسم شروع ہو رہا ہے اور موسم بہار افغانستان کے مشکل ہو گا۔ موسم سرما بہت زیادہ مشکل تھا۔ اس دوران بہت سے معاملات پر پیشرفت ہوئی۔ اس حوالے سے امریکہ سے کوئی بات کی ہے نہ ہی انخلا کے پروگرام میں کوئی تبدیلی ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...