جسقم کی اپیل پر سندھ کے کئی شہروں میں ہڑتال، مضاہرے، مقصود قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Mar 22, 2015

خیرپور (آن لائن) جسقم رہنما مقصود قریشی اور سلمان ودھو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں جقسم کی اپیل پر ہڑتال کی گئی۔ لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ، خیرپور، پڈ عیدن اور کشمور سمیت قریبی علاقوں میں ہڑتال کے دوران کاروباری وتجارتی مراکز اور پٹرول پمپ بند رہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم رہی۔ ہڑتال کے باعث سکولوں اور دفاتر میں حاضری بھی کم رہی جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ جسقم کے کارکنوں نے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں