کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سعید آباد میں نامعلوم افراد نے اے ایس آئی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی احمد میر ایس ایس یو میں تعینات تھا۔ اسکی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فوری تفتیش آگے بڑھاتے ہوئے علی احمد میر کی بیوی اور اسکے ساتھی شہباز کو حراست میں لے لیا جنہوں نے اے ایس آئی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا، دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔