کراچی (آئی این پی) ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو طلب کرلیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات (آج)اتوار کو متوقع ہے جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔جوڈیشل کمیشن،تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔