دہشت گرد ٹھکانے چھوڑ کر سرحد کی طرف بھاگ رہے ہیں: میجر جنرل عاصم باجوہ

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے۔ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کو جڑوں سے اکھاڑا جا رہا ہے اور انکو ٹھکانوں سے بھگایا جا رہا ہے۔ دہشت گرد ٹھکانے چھوڑ کر سرحد کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہوچکا ہے۔ خیبر ٹو آپریشن کے جاری مرحلے میں اب تک 80 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 100 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن میں اب تک 7  سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سکیورٹی فورسز افغان بارڈر کے قریبی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...