ترقی یافتہ، مضبوط پرامن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے: چودھری محمد شفیق

لاہور (کامرس رپورٹر) ترقی یافتہ، مضبوط اور پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن و امان اوراقتصادی ترقی کے لئے نا گزیر ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز کامرس و انویسٹمنٹ چودھری محمد شفیق نے افغانستان انویسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی ایشیاءکے ڈپٹی سی او محمد ابراہیم شمس کی سربراہی میں 30 رکنی افغانی چیمبر آف کامرس کے وفد سے خطاب کے دوران کہی۔ چودھری محمد شفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ پنجاب کا شمار دنیا کے صف اول کے ترقی یافتہ علاقو ںمیں ہو -یہی وجہ ہے کہ ان کی لیڈر شپ میں پنجاب کی تمام انڈسٹریل ا سٹیٹس کو اپ گریڈ کیا جا ر ہاہے اور شیخوپورہ کے علاقے میں 1500ایکڑ پر دنیا کی جدید ترین انڈسٹریل اسٹیٹ کے سا تھ ساتھ اکنامک زون بھی بنایا جا رہاہے۔

ای پیپر دی نیشن