ہملٹن سٹی (بی بی سی) نیوزی لینڈ میں ایک ’چور بلی‘ کافی عرصے سے مردوں کے زیر جامہ اور موزے چوری کر رہی ہے۔ یہ واردات وہ رات کے وقت کرتی ہے۔ ہملٹن سٹی میں رہنے والی چھہ سالہ بریجیٹ نامی ٹوکینیز نسل کی بلی گزشتہ دو ماہ میں 11 کے قریب زیر جامے اور 50 کے قریب موزے لاچکی ہے۔ بلی کی مالکن سارہ ناتھن نے اپنے پالتو جانور کے اس انوکھے شوق کو فیس بک پر پوسٹ کیا ہے، جسے تقریباً 500 بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ سارہ اس پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’یہ بات اب حد سے بڑھتی جارہی ہے۔ ان لوگوں کو اپنا سامان اس طرح اچانک غائب ہونے سے یقیناً تکلیف ہوتی ہوگی۔‘سارہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان چیزوں کے لیے سڑک پر پرچے بھی بانٹنے شروع کردیئے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں زیرجامے اور جرابیں چرانے والی بلی
Mar 22, 2016