کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم الائنس کے تحت نکالی گئی نظریہ پاکستان ریلی کے شرکاء نے بنگلہ دیشی قونصلیٹ کے باہر دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاء کی جانب سے بنگلہ دیشی سفارتکار کو یادداشت پیش کی گئی تاہم بنگلہ دیشی سفارتکار نے وصولی کے دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ دھرنے میں ہندو برادری اور ہیومن رائٹس کی دیگر تنظیمیں بھی شریک ہیں۔ ایڈووکیٹ ندیم شیخ کا کہنا ہے پاکستانی فوجیوں کو علامتی پھانسی دینے کے اعلان پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ نظریہ پاکستان ریلی نے بنگلہ دیش کے قونصل خانہ پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ شرکاء نے بھارت نواز حسینہ واجد کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بنگلہ دیشی قونصل خانے کے سامنے سڑک بلاک کردی۔ نظریہ پاکستان ریلی نے بنگلہ دیش میں سزائے موت کیخلاف احتجاج کیا۔ نظریہ پاکستان ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ حسینہ واجد نے یوم پاکستان پر 200 فوجیوں کو علامتی پھانسی کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔