پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن کی توثیق کر دی

Mar 22, 2016

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن 2005 ء کی توثیق کردی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر توثیق کے دستخط کئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے نیشنل کمانڈ اتھارٹی پہلے ہی ترمیمی کنونشن کی توثیق کیلئے اصولی منظوری دے رکھی ہے۔ عالمی کنونشن پہلی بار 8 فروری 1987ء کو نافذ ہوا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترمیمی کنونشن 2005 ء میں پرامن مقاصد کیلئے جوہری مواد کا استعمال شامل کیا گیا ہے۔ توثیق سے پاکستان نے جوہری تحفظ کیلئے اپنی اہلیت اور عزم کو اجاگر کردیا ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی صلاحیت کا حامل ذمہ دار ملک ہے۔ پاکستان میں ایٹمی تحفظ کے اقدامات عالمی معیار کے ہیں۔

مزیدخبریں