کیا مشرف کا جرم ایان علی اور عتیقہ اوڈھو سے چھوٹا تھا: چانڈیو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کیا پرویزمشرف کا جرم ایان علی اور عتیقہ اوڈھو سے بھی چھوٹا تھا۔ چودھری نثار صرف خود کو بچانے کیلئے دلائل دے رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چانڈیو نے کہا کہ پرویزمشرف سے متعلق حکومت صرف وضاحتیں دے رہی ہے۔ وہ تسلیم کرے کہ سب مصلحتوں کے تحت کیا گیا۔ کمال کے ساتھ زوال کی بات آتی ہے۔ کمال کے ساتھ جمال نہیں آتا۔ اپوزیشن متحد ہو رہی ہے۔ کل تک دور نظر آنے والے اب قریب نظر آئیں گے۔ پرویز مشرف کا باہر جانا این آر او ٹو ہے۔ پرویزمشرف سے متعلق حکومت صرف وضاحتیں دے رہی ہے۔ چودھری صاحب سب سے پہلا این آر او آپ کی جماعت نے کیا تھا۔ تیسرے این آر او کے نتیجے میں مشرف کو روانہ کیا گیا۔ ارباب غلام رحیم کے دور میں کیا ہوا سب جانتے ہیں۔ اپوزیشن متحد ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پرویزمشرف کو باہر جانے کی اجازت دیکر تیسرا این آر او کیا۔ شرمندگی چھپانے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے۔ حکومت مان لے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کہتے تھے کہ کمال جیسا میسر نہ آیا تھا اور نہ ہی آئے گا۔ مصطفی کمال ایم کیو ایم کے قائد کے لاڈلے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...