چترال: برفانی تودے تلے دبے طلبہ کی نعشوں کی تلاش جاری

چترال / پشاور (اے ایف پی + بیورو رپورٹ) چترال میں برفانی تودے تلے دبے 7 طلبہ کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں جبکہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گائوں سمسون کریم آباد میں کلاس نہم کے 9 طلبہ امتحان پرچہ سے واپسی پر برفانی تودہ تلے دب کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ خیبر پی کے میں حالیہ بارشوں سے 36 افراد جاں بحق اور 33 شدید زخمی ہوئے اور 130 مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ 136 مویشی ہلاک ہوئے۔ آن لائن کے مطابق چارسدہ کے علاقہ صمد قلعہ کی رہائش مسماتہ سلطان بی بی اپنی ماں کی وفا پر اپنے سسر، دو بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مردان گئی تھی جہاں شدید بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں مسماۃ سلطان بی بی چار سالہ حمزہ، چھ سالہ یاسین اور سسر لعل فروش سمیت جاں بحق ہو گئی جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے متعدد علاقوں میں تیز طوفانی بارشوں اور تودے گرنے کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع، مال مویشی اور زرعی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کے باوجود وفاقی حکومت کے خاموش رہنے والے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا لگتا ہے حکومت بالکل نیند میں رہی اور انسانی زندگیاں اور کھیتوں میں کھڑی فصلیں بچانے کیلئے ممکنہ پیشگی تدابیر اٹھانے کے لئے کال کو نظراندز کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے جیالے کارکن حسن ماما کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...