پی پی ارکان کا مشرف کے بیرون ملک جانے پر سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج‘ دھرنا

Mar 22, 2016

کراچی (آن لائن)سندھ اسمبلی میں پیر کو اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان نے اسمبلی بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر پرویز مشرف کے بیرون ملک چلے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے انہوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اہم مقدمات کے زیر سماعت ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیکر جرم کیا جس کو عوام کبھی بھی معاف نہیں کریں گے ۔ارکان نے اسمبلی سے باہر احتجاج کے دوران وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مستعفیٰ ہو جائے ۔دوسری طرف متحدہ نے ارکان نے اسمبلی سے دپٹی کنونیئر شاہد پاشاکی گرفتاری کیخلاف شور شرابہ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی نے اکثر یت رائے سے کر اچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی اے کو کراچی میٹروپولیشن کارپوریشن کے ایم سی سے الگ کر کے وزیر اعلی سندھ کے ماتحت کر نے کا بل منظور کر لیا یہ بل پارلیمانی امور کے وزیر نثا رکھوڑو نے پیش کیااور مئو قف اختیارکیا کہ کر اچی کی تر قی کیلئے1957ء میں کے ڈی اے تشکیل دی گئی تھی تاہم2002ء میں اسے کے ایم سی میں ضم کیا گیا جو غیر قا نونی عمل تھا اس سے کراچی کی تر قی کا عمل متا ثر ہو نے لگا ۔ بل کی مخا لفت میں ایم کیوایم کے خالد احمد نے کہاکہ حکومت سندھ جلد بازی کررہی ہے پچھلے تین سالوں سے کراچی لاوارث بنا ہواہے اب جبکہ بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں اور ایم کیوایم کا میئر منتخب ہو نے جارہا ہے تواس وقت کے ڈی اے کو وزیر اعلی سندھ کے ما تحت کیوں بنایا جارہاہے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہاکہ وہ صرف بل پر بات کریں کیونکہ کے ڈی اے ختم ہو نے کے بعد کراچی میں چا ئنا کٹنگ بڑھ گئی رتھی جس کے بعد خالد احمد نے ترامیم پیش کرنے کی اجازت چاہی جس کو ایوان نے اکثریت رائے سے مسترد کردیا بعدازاں کے ڈی اے بل کوایوان نے اکثریت رائے سے منظور کر لیا۔علاوہ ازیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر کے روز سندھ فیکٹری بل بغیر کسی بحث کے منظورکرلیا گیا۔ وزیر پارلیمانی امورنثا احمد کھوڑو نے سندھ ٹرمزآف ایمپلائمنٹ بل پیش کیا۔ اس موقع پر سید خالد احمدنے اعترض کیا اور ڈپٹی اسپیکر سے کہاکہ وہ حزب اختلاف کوکم بولنے دیتی ہیں اور فیصلہ سنا دیتی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ بل پر بحث ختم ہو چکی سید خالد احمد نے کہاکہ وہ جو کچھ کررہی ہیں میڈیا دیکھ رہا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ وہ میڈیاکے سامنے جوابدہ نہیں، اس موقع پر اکثریت رائے سے بل منظور کرلیا گیا۔

مزیدخبریں