73 کروڑ کی گیس چوری کا مقدمہ‘ ملزم کے وکیل کی تیسری بار التوا کیلئے درخواست

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے73 کروڑ گیس چوری کے ملزم میاں طارق عزیز کے وکیل کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کیلئے آخری موقع دیدیا۔ عدالتی نوٹس کے باوجود ملزم کے وکیل نے پیش ہونے کی بجائے تیسری مرتبہ مقدمے کی التوا کی درخواست دیدی ۔ سوئی گیس کی طرف سے عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ ملزم کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی طرف سے اس پیشی پر بھی التوا کی درخواست دی گئی ہے۔ یہ تیسری پیشی ہے جس پر لطیف کھوسہ پیش نہیں ہوئے ہیں۔ ملزم کیخلاف پہلے بھی تھانہ لیاقت میں 93 کروڑ کی گیس چوری کا مقدمہ درج ہے جس کا ٹرائل چل رہا ہے، اسکے باوجود ملزم نے دوبارہ 73 کروڑ روپے کی گیس چوری کی۔

ای پیپر دی نیشن