اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کی آٹو پالیسی کے اعلان کے وقت عدم موجودگی کو محسوس کیا گیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے اس سلسلے میں غیر رسمی گفتگو میں استفسار بھی کیا گیا تاہم انہوں نے وفاقی وزیر کی کسی قسم کی ناراضگی کی تردید کی۔خواجہ آصف نے خود کو سختی سے آٹو پالیسی تک محدود رکھا۔ ان سے پرویز مشرف کی دوبئی روانگی پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا تو وفاقی وزیر نے کہا کہ ’’آج رہنے دیں‘‘ پھر بات ہوگی۔