بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں فضائیہ کے سابق افسر کی سفاک بیوی نے گھر کے سامنے بچے دینے والی کتیا کو ’’سبق‘‘ سکھانے کے لئے اس کے 8 نوزائیدہ پلے سڑک پر پٹخ کر مار ڈالے۔ کرشنا نگر تھانہ پولیس نے ’’پوناما‘‘ نام کی اس بے رحم خاتون کیخلاف ہمسایوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا تاہم اسکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ان کے ہمسایوں نے بعدازاں پلوں کو دفنا دیا جبکہ انکی بے قرار ماں کئی گھنٹے اس جگہ پر اپنے بچوں کو تلاش کرتی اور زمین کریدتی رہی جہاں انہیں دفنایا گیا تھا۔