واشنگٹن (این این آئی)امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں توسیع امن کے امکانات کو کم کررہی ہے۔ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے امریکہ اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کیلئے اپنا وعدہ نبھائے۔انہوں نے کہا ایران پر عقابی نظر ہے، جوہری ڈیل کی خلاف ورزی کی تو ایکشن لیں گے۔