افغانستان: آپریشن‘ داعش‘طالبان کے 23 شدت پسند ، 8 فوجی ہلاک

کابل (آئی این پی) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش اورطالبان کے 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افغان فوجی بھی مارے گئے۔ ادھر صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز کے طالبان کی جیل پر چھاپے کے دوران 6 خودکش بمباروں سمیت 17شدت پسند مارے گئے۔ دوسری طرف افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج کی دراندازی سے ہماری خودمختاری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن