اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بنک ثالثی ٹربیونل نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیتھیان کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری معاہدے کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ ٹربیونل آج نقصانات کے تعین کی کارروائی شروع کرے گا جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پاکستان ٹیتھیان کو کتنی رقم دے گا۔ نقصانات کے حجم سے متعلق ٹربیونل کی رولنگ 2018ء میں متوقع ہے۔
ریکوڈک منصوبہ: ورلڈ بنک ثالثی ٹربیونل نے ٹیتھیان کمپنی کے حق میں فیصلہ دیدیا
Mar 22, 2017