راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کیپٹن جنید کے گھر جاکر ان کے والدین سے ملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے شہید کیپٹن جنید کے گھر گئے۔ کیپٹن جنید نے صوابی میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔