منی لانڈرنگ کیس: سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی تحویل میں لی گئی رقم واپس کردی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی رقم واپس کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رقم منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران تحویل میں لی گئی تھی۔ سرفراز مرچنٹ اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی گرفتاری و رہائی 2013ء میں ہوئی تھی۔ سرفرازمرچنٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے تسلیم کرلیا کہ میری رقم جائز تھی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ پر ہرجانے کی درخواست دائر کروں گا۔ واپس کی گئی رقم میں دس ہزار پائونڈ، اماراتی درہم 31 ہزار پاکستانی روپے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن