مقبوضہ کشمیر: انتخابی ڈھونگ کیخلاف بائیکاٹ مہم شروع‘ احتجاجی لہر کے دوران کچھ غلطیاں ہوئیں: محبوبہ مفتی کا اعتراف

سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں نے ضمنی انتخابی ڈھونگ کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ گروپ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے سرینگر میں انتخابی بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا اور لوگوں میں انتخابی مخالف مواد اور انتخابی بائیکاٹ پوسٹرز تقسیم کئے جن میں بھارت اور اس کے ایجنٹوں کے رچائے جانے والے انتخابی ڈرامے سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ۔ کٹھ پتلی ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری آزادی کے حق میں احتجاجی لہر کے دوران انتظامیہ سے کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ اس بات کو یقینی بنائیں گی بے گناہ شہریوں کوشہیدکرنے کے واقعات میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں امن کی بحالی کے بعد تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ریاستی پولیس سے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی گھرو اپسی کی کوششیں کر ے جنہوں نے مجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو حاصل خصوصی اختیارات والے قانون آرمڈ فورس سپیشل پاورز ایکٹ وادی میں مستقل طور پر نافذ نہیں کیا گیا اور امن کی بحالی کے ساتھ ہی اس قانون کو ہٹالیا جائیگا۔ علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کشمیری عوام نے اخلاقی فتح حاصل کرلی ہے،بھارتی حکومت پر یہ واضح کردیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ہم اپنے مستقبل اور منزل مقصود کے خود مالک ہوںگے ۔ ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو حقیقت کو تسلیم کرنے سے نہ صرف انکار کرتا ہے بلکہ ہر وہ حربہ ، جھوٹ، ظلم و تشدد کے بل پر ہمارے حق و انصاف پر مبنی جدوجہد کو کمزور کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ اننت ناگ کے علاقے میں 35سکھوں کے بھارتی خفیہ اداروں کے ہاتھوں قتل عام کو 17سال مکمل ہوگئے۔ ذمہ داران کو تاحال انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...