اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان ارسا نے کہا ہے کہ سندھ کو ربیع سیزن میں کوٹے سے ایک فیصد زیادہ پانی دیا‘ خریف سیزن میں پانی کی 50 فیصد کمی کی باتیں قبل از وقت ہیں۔ صوبوں کو خشک سالی سے بچنا ہے تو ڈیم بنانا ہونگے۔ تربیلا اور منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول پر جانا نئی بات نہیں‘ دونوں ڈیم 2000ء سے 2013ء تک ہر سال ڈیڈ لیول پر گئے۔