مجاز عدالت میں پیش ہوتے ہی شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت ختم ہو جائیگی اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

Mar 22, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کی بیس لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔ تفصیلی فیصلے میں شرجیل میمن کو چار اپریل تک مجاز عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے فیصلے کے مطابق حفاظتی ضمانت متعلقہ عدالت میں پیش ہوتے ہی ختم ہوجائے گی۔ ملزم کی جانب سے چار اپریل تک عدالت سے رجوع نہ کرنے کی صورت میں حفاظتی ضمانت ازخود ختم ہوجائے گی۔

مزیدخبریں