کالعدم جماعت کے کارکن کو دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 7برس قید کی سزا

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعت کے کارکن کو دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے کیس میںقید کی سزا سنا دی ہے۔ فاضل عدالت نےمجرم ابو ہریرہ کو جرم ثابت ہونے پر سات برس قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ملزم کو لاری اڈا سے گرفتار کیا اور اسکے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔ فاضل عدالت نے کیس سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ سزا سنا دی۔

ای پیپر دی نیشن