اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارسی برادری کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں زندگی میں گراں قدر خدمات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارسی برادری کو نوروز کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان معاشرے میں پارسی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے اور پارسی برادری مختلف شعبہ زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دے ہیں۔ توقع ہے کہ پارسی برادری وطن عزیز کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعظم کی جشن نو روز پر پارسی برادری کو مبا رکبا د
Mar 22, 2017