لاہور (پ ر) پاکستان ٹےلی وےژن رےٹائرڈ اےمپلائز وےلفےئر اےسوسی اےشن کا ماہانہ اجلاس زےر صدارت احسان اﷲ خان منعقد ہوا۔ جس مےں پنشنروں کو درپےش مسائل پر شدےد تشوےش کا اظہار کےا گےا کہ مارچ 2016سے رےٹائر ہونے والے ملازمےن کو اےک سال گزرنے کے باوجود بھی کمےوےٹشن کی رقوم نہےں مل سکےں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اےسوسی اےشن کے صدر چوہدری رےاض مسعود نے چےئر مےن پی ٹی وی ، وفاقی سکرٹری اطلاعات اور وزےر مملکت برائے اطلاعات مرےم اورنگزےب سے پر زور مطالبہ کےا کہ وہ رےٹائر ملازمےن کے بقاےاجات کی ادائےگی ، ےکم جولائی 2016سے پنشن مےں دس فےصد اضافے اور 75سال کی عمر پر پنشنروں کو ڈبل پنشن دےنے کے لئے احکامات جاری کرےں تاکہ بزرگ پنشنروں کے مسائل حال ہو سکےں۔ اجلاس مےں رےٹائر ملازمےن کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔