لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع22 کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر27 کروڑ69 لاکھ33ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی محمد علی جوہر ٹاﺅن سکیم کے بلاک جی فور میں واقع 60مربع میٹر رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر798-B کے لئے دی گئی-اس کی بولی کی ابتدائی قیمت40 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ40 لاکھ15ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرایک کروڑ15لاکھ 26ہزارروپے میں نیلام ہوا۔