ہاکی ٹیسٹ:قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دیکرسیریز میں برتری حاصل کر لی

 پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے ہراتے ہوئے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔قومی کپتان حسیم نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے گیند کو دو بار نیٹ میں پھینکا۔یہ میچ ٹرسٹ ہائوس ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو2-1 سے مات دیتے ہوئے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ قومی ٹیمنے پہلے کوارٹر میں ہی اس وقت برتری حاصل کی جب 10ویں منٹ میں کپتان عبدالحسیم خان نے گیند کو جال میں پھینک دیا۔نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر میں بہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئے پہلے ہی منٹ میں جونٹی کینی کی مدد سے مقابلہ برابر کردیا۔پاکستان نے نیوزی لینڈ پر اٹیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں کپتان حسیم نے ایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے گول اسکور کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے پانچ ٹیسٹمیچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔سیریز کے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے برتری لی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا پر منتج ہوا تھا البتہ تیسرے میچ میں ابوبکر محمود کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔

ای پیپر دی نیشن