حقانی سے جو کام لینا تھا وہ واشنگٹن میں سفیر بناکر لیا، اب ملنا نہیں چاہتا: زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حسین حقانی سے جو کام لینا تھا وہ انہیں واشنگٹن میں سفیر بنا کر لے لیا، اب ان سے ملنا نہیں چاہتا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حسین حقانی اور ان کی سوچ میں فرق آچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسین حقانی کی پاکستان مخالف باتوں سے اتفاق نہیں کرتا، وہ خود کو دانشور، واشنگٹن کا فلسفی اور لابسٹ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ویزے صرف حسین حقانی نے جاری نہیں کئے سفارتخانے میں اور بھی لوگ ہوتے ہیں جو ویزا درخواستوں کا جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسامہ جیسا بڑا ایشو بھی انہی کے دور میں سامنے آیا اگر اس وقت سویلین حکومت نے مقابلہ نہ کیا ہوتا تو دنیا پتہ نہیں کیا کردیتی۔

ای پیپر دی نیشن