لاہور ( کامرس رپورٹر)ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ یو رولوجی اور نیفرالوجی کے زیر اہتمام عوام کو گردوں کے مرض سے آگاہی کیلئے واک و سیمینار آج ساڈھے دس بجے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایڈیٹوریم میںمنعقد ہو گا۔جس میں پروفیسرز ،ڈاکٹرز ، نرسیں ،امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا ء طالبات اور پیرامیڈیکس کے علاوہ مریض و ان کے لواحقین بھی شریک ہوں گے ۔