لاہور (پ ر) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے زیر اہتمام مارچ 1953ء کی تحریک مقدس ختم نبوت کے ہزاروں شہداء کی یاد میں کل مسالک ’’شہداء ختم نبوت کانفرنس‘‘ مولانا محمد حنیف حقانی کی صدارت میں ایوان مشائخ شالیمار روڈ لاہور میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اعوان، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد یوسف، مولانارجیع اللہ خان ہزاروی، مولانا غلام حسین نعیمی، علامہ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی، علامہ وقارالحسنین نقوی، پیر جمشید نورانی، مسلم لیگ رہنما محمد شوکت کشمیری، الحاج محمد ناصر، علامہ یونس ریحان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرا شہداء ختم نبوت کے سر ہے۔ 1953ء کی تحریک مقدس ختم نبوت میں 10 ہزار شہداء ختم نبوت نے اپنی جانیں قربان کرکے آقاؐ کی نبوت و رسالت کی لاج رکھی۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر یہودی و قادیانی لابی 73ء کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں بالخصوص تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنانے کی سازشیں کررہی ہے جنہیں غیور مسلمان ملیامیٹ کردینگے۔
تحفظ ناموس رسالت ایکٹ غیرموثر بنانے کی کوششیں ناکام بنا دینگے: علماء
Mar 22, 2018