عوامی خدمت کے جذبہ سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی: پرویز ملک، عمرن نذیر

Mar 22, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی پنے صوبوں میں صفر کے برابر ہے۔ یوٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی زرداری کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ ن کا تاریخی کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، میاں مرغوب احمد، ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی، سید توصیف شاہ، سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، تنویر ضیا بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا۔

مزیدخبریں