لاہور (خصوصی رپورٹر) الائیڈ سکول گلشن احباب کیمپس‘ چونگی امرسدھو کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور پرائڈ پبلک ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ نزد لاہور یونیورسٹی کی طالبات و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول‘ نین سکھ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فارسرامکس اینڈ گلاس‘شاہدرہ، الائیڈ سکول‘ کوآپریٹو سٹور‘ جی ٹی روڈ، گورنمنٹ دارالعلوم الباقیات سکول‘ مجید پارک‘ شاہدرہ ٹائون، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ مجید پارک‘ شاہدرہ ٹائون کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 472 تھی۔
پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ، اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
Mar 22, 2018