لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی انسپکشن ٹیم نے حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گجرات سمیت مختلف نجی میڈیکل کالجز کا دورہ کیااور میڈیکل کالجز میں طلباء و طالبات کیلئے کئے جانے والے تعلیمی انتظامات سمیت لیبارٹریز اور منسلک ہسپتالوں کا بھی جائزہ لیا گجرات کے سب سے بڑے نجی میڈیکل کالج کے دورے کے دوران پی ایم ڈی سی کے ارکان کو کالج کے پرنسپل سید قریب عباس اور ڈاکٹر عثمان اختر نے کالج کی کارکردگی ’انفراسٹکچرز ’تعلیمی سہولیات ’اور کالج کے ساتھ منسلک ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا جبکہ کالج کی چیف آفیسر شماریات ڈاکٹر تحسینہ ظفر نے انسپکشن ٹیم کو کالج کی مختلف جاری سکیموں سمیت تمام ترقیاتی کاموں سے متعلق بریف کیا ۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی انسپکشن ٹیم کا نجی میڈیکل کالجز کا دورہ
Mar 22, 2018