لاہور (پ ر) ’’صداقت صدیقؓ اکبر کانفرنس‘‘ میں قاضی مظفر اقبال چیئرمین سنی ایکشن کمیٹی حضرت مولانا ثناء اللہ سیالوی، مولانا صداقت علی، مولانا شبیر انجم نے حضرت صدیق اکبرؓ کی دینی و ملی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مثالی دور خلافت حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج کے مسلم حکمران آپ کے طرز حکومت کو اختیار کرکے اپنی عظمت رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں۔ یہ بات ہمارے لئے بڑی شرمندگی کا باعث ہے کہ ابوبکر صدیق کی عظیم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی بغیر کسی جرم کے عرصہ چودہ سال سے امریکی جیل میں کسمپرسی کے دن کاٹ رہی ہے، کسی مسلم سربراہ نے عافیہ کی رہائی کیلئے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہائی کے معاملہ میں حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں: قاضی مظفر اقبال
Mar 22, 2018