پی ایس ایل کا انعقاد‘ ملک میں امن بحالی کی دلیل ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کاکامیاب انعقادملک میں امن وامان کی بہترصورتحال کی غمازی کرتاہے ،صوبائی حکومت کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشتگردی مٹ رہی ہے ۔پاکستان سپرلیگ کے میچزکاپرامن انعقاداس امرکی دلیل ہے کہ ملک میں امن بحال ہوچکاہے ۔پاکستان میں امن وامان کی بہتری کے بعدکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں اورلاہورمیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمدسے کھیل فروغ پارہے ہیں ‘ شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے پی ایس ایل میچزکاانعقادممکن ہواہے ،وزیراطلاعات نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشورمیں کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے ،حکومتی پالیسیوں اوردانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن