اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو 90 دن کی ایمرجنسی سمیت دیگر باتیں نہیں کرنی چاہئیں، جمہوریت چلتی رہنی چاہئے، اس سے پندرہ سال سسٹم چلے صفائی خودبخود ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت کیلئے لڑائی لڑی، مار بھی کھائی ہے، جمہوریت چلتی رہنی چاہئے۔ سیاست میں نئے نئے راستے کھول دیئے گئے ہیں اور گالیاں بھی دی جارہی ہیں۔ آج کل دوسروں کو برا بنانے اور خود کو اچھا ثابت کرنے کی سیاست ہورہی ہے۔ راﺅ انوار کی گرفتاری سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ راو¿ انوار ضمانت کےلئے گئے تھے، سپریم کورٹ ڈائریکٹ سزا نہیں دے سکتی، ان کی گرفتاری سے اصل ملزمان کا سراغ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں دے گی۔ پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا مشرف جب پاکستان آئیں گے تو اس وقت بات کریں گے۔
خورشید شاہ