کپواڑہ ( اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں مسلح افراد سے مقابلے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ایک اور کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے 7 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج نے جنوبی اور شمالی کشمیر کے درجن بھر دےہات کو محاصرے میں لے لےا۔ کئی علاقوں میں شہرےوں نے بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کےے۔ کپواڑہ کے ہلمت پورہ علاقے میں گزشتہ روز4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گےا تھا۔ دوسری طرف ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔ دریں اثناءبھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے اندھادھند استعمال کے بعد اب ربڑ کی گولیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حےثےت والے بھارتی قانون 35 اے کو بھارتی سپرےم کورٹ میںچیلنج کر دےا گےا ہے۔ سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، انٹرنیشنل ریڈ کراس اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالات زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
مقبوضہ کشمیر