لاہور(خبر نگار+ نامہ نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دے۔پی آئی اے اور سٹیل ملز کی مالک عوام ہے۔عوام ایک خریدو، دوسرا مفت جیسے طریقہ کار کے تحت قومی اثاثوں کی نیلامی نہیں ہونے دے گی۔یہ بہت بڑی بددیانتی ہے کہ وزیراعظم اپنی خانگی ائر لائینز منافع میں چلارہا ہے، اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں۔نواز شریف اور اس کا خاندان بھی اپنے لوہے کے کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ پارٹی رہنما تمام فورمز پر پی آئی اے اور سٹیل ملز کی نجکاری کیخلاف آواز اٹھائیں۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی یہ پالیسی میں ”نہیں تو کوئی نہیں“ ملک اور قوم کے لیے زہر قاتل ہے۔ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے اپنے ملک کے اداروں کےخلاف گھناﺅنا کھیل کھل رہے ہیں جس کا رزلٹ عوام ان کو 2018 ءکے انتخابات میں دیں گے۔ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفادات کی سیاست کی ہے۔ جبکہ میاں برادران نے ذاتی مفادات کو ترجیح ہے۔ ہم نے ان کو سینٹ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں شکست دے کر ان کے بیانیہ روک سکو تو روک لو کو رد کر کے غلط ثابت کیا ہے اور انشااللہ 2018ءکے انتخابات میں روکیں گے۔
بلاول
حکومت پی آئی اے، سٹیل ملز کی نجکاری روکے، نواز شریف اداروں کیخلاف کھیل رہے ہیں: بلاول
Mar 22, 2018