اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات ومسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنے لیڈر کا مشکل وقت میں ساتھ چھوڑتا ہے وہ کس کےساتھ مخلص ہوسکتا ہے؟، وہ نہ اپنے عوام کے ساتھ مخلص ہے نہ اپنے اقدار کے ساتھ ہے۔ چودھری نثار کی مثال اس شخص جیسی ہے جو خود کو بڑا پارسا سمجھتا ہے پھر وہی پارسا مشکل وقت میں اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ دے۔ پارسا شخص کو جہاں موقع ملے لیڈر کو چھرا بھی گھونپے۔ پارسائی، اخلاقیات، انسانی قدروں کا اندازہ رویئے سے ہو جاتا ہے۔
پرویز رشید