کولمبو (اے ایف پی) مالدیپ میں صدر عبداللہ یامین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں سابق صدر مامون قیوم، برطرف چیف جسٹس آف سپریم کورٹ عبداللہ سعید اور کئی سینئر ججز پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ یاد رہے صدر یامین نے فروری میں ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی۔ پراسیکیوٹر جنرل آفس کے مطابق مومون قیوم کے بیٹے اور داماد پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
فرد جرم
مالدیپ: حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا الزام سابق صدر، برطرف چیف جسٹس پر فرد جرم
Mar 22, 2018