اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت مسٹر ممنون حسین نے بدھ کے روز ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پُروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کیا۔ اس تقریب میں انجنئیر خرم دستگیر خان وفاقی وزیر دفاع ، رانا تنویر حسین وزیر دفاعی پیداوار، لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ (ریٹائرڈ) وزیر ِ سیفران ،جنرل زبیر محمود حیات چئیرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی سربراہ پاک بحریہ کے علاوہ مسلح افواج کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں صدر پاکستان نے پاک فضائیہ سربراہ سے ملاقات کے دوران انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر ممنون نے ائیرچیف مجاہد انور خان کو نشان ِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا
Mar 22, 2018