اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) چین کے صوبہ کاشغر سے گوادر تک سڑک کی طوالت تین ہزار کلو میٹر ہو گی۔ یہ سڑک پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے۔ چین کی خبررساں ایجنسی سنہوا کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں لوڈشیڈنگ بہت کم ہو گئی ہے جو 2013 ء میں تیرہ چودہ گھنٹے روزانہ تک تھی۔ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی سالانہ اقتصادی ترقی کی شرح 5.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ دس برس میں سب سے زیادہ ہے۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ چینی صدر نے پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے کی تجویز 2013 ء میں دی تھی۔ نیشنل پیپلز کانگرس کے اجلاس کے بعد چین کے وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی طرف سے شروع ہونے والے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو اب تک ایشیائ‘ یورپ اور افریقہ کے ایک سو ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
اقتصادی راہداری منصوبہ‘ کاشغر سے گوادر تک 3 ہزار کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر ہو گی
Mar 22, 2018