بھارت: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 15 اپریل کو ”دین بچاو ملک بچاو“ کانفرنس کا اعلان

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں شمالی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 15 اپریل کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اورامارت شریعہ بہار نے 'دین بچاو¿'، 'ملک بچاو¿' کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ 14 مارچ کو بہار اور اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سے پہلے کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔
بہرحال ایسے لوگوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے جو اس طرح کے اجلاس کو بیکار کہتے ہیں۔ ان کی دلیل ہے کہ اس قسم کے اجلاس کا بی جے پی جیسی پارٹیاں فائدہ اٹھاتی ہیں۔ دوسری جانب اس کانفرنس کے منتظمین کے اپنے دلائل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بہار میں کئی مقامات پر سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گورکھپور‘ پھولپور اور بہار میں لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد بھاگلپور میں سماجی کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ اس سے قبل سنہ 1989 میں بھاگلپور میں شدید فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن