اسلام آباد(نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام "صحت اور ماحول"کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی اجلاس میں شعبہ صحت اور ماحولیات کے ملکی و غیر ملکی ماہرین نے صحت مند طرززندگی کے فروغ کے لئے بہتر نیوٹریشن ٗ روزمرہ ورزش ٗ وزن کنٹرول اور آلودگی سے پاک ماحول پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جٹرل ٗ ڈاکٹر ثانیہ نشتر افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھی جبکہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی۔ دیگر مقررین میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی ماہرنیوٹریشن ٗ ڈاکٹر ریضان خان ٗ معروف ماہر ماحولیات ٗ فوزیہ قریشی ٗ چئیرپرسن ٗ شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز ٗ ڈاکٹر نعمانہ انجم شامل تھی۔ کانفرنس میں برطانیہ ٗ امریکہ ٗ چین اور دیگر ممالک کے ماہرین شریک ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ معاشرے کو درپیش مشکلات و مسائل کا قابل عمل حل تلاش کرنا یونیورسٹیوں کا کام ہے ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ انسانی صحت کی خرابی کا تمباکو نوشی کے بعد دوسری بڑی وجہ ہوا کی آلودگی ہے۔فوزیہ قریشی نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے اربن ایریاز گنجان آباد ہوتے جارہے ہیں، حکومت اور ذمہ دار اداروں کو شہری علاقوں کی پلاننگ اور ساز گار ماحول کے قیام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ماہرنیوٹریشن ٗ ڈاکٹر ریضان خان نے کہا کہ تمباکو نوشی ٗ جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ٗ شراب ٗ غیر متوازن خوراک اور آلودگی مختلف موزی بیماریوں کی وجوہات ہیں۔
معاشرے کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا یونیورسٹیوں کا کام ہے،ڈاکٹرشاہد صدیقی
Mar 22, 2018