جنرل نکلسن نے پاکستانی قربانیوں پر پانی پھیر دیا‘ ضیاء عباس

Mar 22, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے سے متعلق امریکی اقدامات امن عمل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا حالیہ بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کی قربانیوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے ان کا یہ کہنا کہ پاکستان کو سزا دینے کیلئے امداد روکی اور دبائو ڈالنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے‘ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ ضیاء عباس نے کہاکہ جنرل جان نکلسن کی جانب سے روس اور ایران پر طالبان کی مدد کا الزام بھی انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے خطے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان سمیت خطے میں امن کے قیام کیلئے غیر سنجیدہ اور حقائق کے خلاف بیانات سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں