کوہاٹ(نامہ نگار)سینئر سول جج کوہاٹ راجہ محمد شعیب خان کی عدالت نے عاصمہ رانی قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا ۔ جبکہ ملزم مجاہد آفریدی نے عدالت میں صحت جُرم کر نے سے انکار کر دیا اور ملزم کو دوبارہ 14دن کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کوقتل کر نے کے الزام میں مر کزی ملزم مجاہد آفریدی جسے انٹر پول کے زریعے شارجہ سے گرفتار کیا گیاتھا کو بد ھ کے روز سینئر سول جج/مجسٹریٹ سکشن 30راجہ محمد شعیب خان کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت میں ملزم مجاہد آفریدی نے صحت جُرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کوہاٹ ‘ عاصمہ رانی قتل کیس‘ مرکزی ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا
Mar 22, 2018